بھارتی آبی جارحیت ایٹمی تصادم کی وجہ بن سکتی ہے : آفتاب لودھی

11 فروری 2018

لاہور ( پ ر ) چیئرمین پاکستان عوامی تحریک ِانقلا ب پروفیسر آفتاب لودھی نے کہا ہے کہ بھارتی آبی جارحیت پاک بھارت جنگ کی بڑی وجہ اور مسئلہ کشمیر کی طرح نیوکلئیر فلیش پوائنٹ بن چکا ہے۔ بھارت کئی سالوں سے پاکستانی دریاؤں پر ڈیرھ سو سے زائدچھوٹے بڑے پن بجلی کے منصوبے بنا رہا ہے جن میں بہت سے مکمل ہوچکے ہیں۔ بھارت دریائے چناب اور دریائے جہلم پر 33 ڈیم بنا چکا ہے،جبکہ 6 ڈیم اور آبی توانائی کے مزید 10 منصوبے تکمیل کے مراحل میں ہیں۔ بھارتی آبی دہشتگردی سے پاکستانی دریائے چناب کئی بار خشک ہو چکا ہے ۔