کنٹینر، دھرنا اور کچرا پارٹی کو کبھی اقتدار نصیب نہیں ہوگا: محمود اختر گورائیہ

11 فروری 2018

فیروزوالہ (نامہ نگار)مسلم لیگ(ن) کے ضلعی تنظیم کے چیف آرگنائز محمود اختر گورائیہ نے کہا کہ مخالف قوتیں مسلم لیگ (ن) کی عوامی مقبولیت اور ترقیاتی ایجنڈے سے خوفزدہ ہیں اور ملک سے ختم ہونے والے توانائی بحران کو دیکھ کر ان کی نیندیں اڑنا شروع ہو چکی ہیں۔ عوام کل بھی مسلم لیگ (ن) کے ساتھ تھے آج بھی ہیں اور آئندہ بھی رہیں گے۔ نواز شریف پاکستانی قوم کی دھڑکن ہیں جنہوں نے پاکستان کو درست سمت پر گامزن کر دیا ہے۔ سینیٹ الیکشن کے بعد مسلم لیگ(ن) سب سے بڑی جماعت بن جائے گی۔ سی پیک و ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے کنٹینر پارٹی ، دھرنا پارٹی اور کچراپارٹی کو اقتدار کبھی نصیب نہیں ہوگا۔ نوازشریف ضلع شیخوپورہ آمد پر کارکنوں کی بڑی تعداد ان کا تاریخی والہانہ طور پر استقبال کریں گے۔