فیروزوالا میں عطائیوں کی بھرمار انتظامیہ خاموش تماشائی

11 فروری 2018

فیروزوالا (نامہ نگار) شاہدرہ، فیروزوالا، کوٹ عبدالمالک، شرقپور، مریدکے اور دیگر علاقوں میں عطائیوں کی بھرمار، محکمہ صحت اور انتظامیہ کی خاموش شہری سراپا احتجاج بن گئے۔ عطائیوں نے سادہ لوح افراد کو لوٹنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔ نا تجربہ کار جعلی ڈاکٹر بن کر ہر قسم کا علاج کے علاوہ مختلف قسم کے آپریشن بھی کر رہے ہیں۔ شہری حلقوں نے وزیر اعلیٰ سے مطالبہ کیا ہے۔ عطائیوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔