پاکستان اور کرپٹ حکمران ایک ساتھ نہیں چل سکتے : خالد محمود گجر

11 فروری 2018

رائیونڈ ( نامہ نگار )تحریک انصاف کے رہنما ء چودھری خالد محمودگجرنے کہاکہ ایمنسٹی سکیم نیا،این، آر ،او متعارف کرایا جا رہاہے،جسکے ذریعے سیاہ دھن کو سفید کرنے کی کو ششیں کی جارہی ہیں، پاکستان اور کرپٹ حکمران ایک ساتھ نہیں چل سکتے کرپٹ حکمرانوں کے احتساب کا مطالبہ عوام کا ہے اور عوام پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم پر متحد ہے۔ جنرل راحیل شریف کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں نے پاکستان کا دفاع مضبوط بنایا اور ملک کو کرپشن سے پاک اور قانون کی بالا دستی میں جو کردار اداکیاہے وہ قوم صدیوں یاد رکھے گی۔