مسلم لیگ ن کو دیوار سے لگانے کی کوششیں افسوسناک ہیں: خالد جوئیہ

11 فروری 2018

کاہنہ (نامہ نگار ) مسلم لیگ (ن) کے سیئنر رہنماء محمد خالد جوئیہ نے کہا ہے کہ نواز شریف کے خلاف ویوڈ لنک کے ذریعہ بیان ریکارڈ کروانا یا کسی اور طریقہ کار سے جھوٹے بیان قلمند کروانا ملک کی سب سے بڑی جماعت کے قائد کے ساتھ زیادتی کی جار ہی ہے پانامہ لیکس کے وقت جے آئی ٹی نے نواز شریف کے حق میں بیان لینا گہوار نہیں سمجھا ایسا لگ رہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کو دیوار کے ساتھ لگانے کی بھر پور کوشش کی جارہی ہے۔