اسلام میں غیر جانبداری کا تصور نہیں ، انسان حق یا باطل کے ساتھ ہوتا ہے : علامہ ریاض نجفی

11 فروری 2018

لاہور(خصوصی نامہ نگار )وفاق المدارس الشیعہ کے صدر آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے کہا ہے کہ اسلام میں غیر جانبداری کا کوئی تصور نہیں۔ انسان حق کے ساتھ ہوتا ہے یا مخالف۔ غیر جانبداری منافقت ہے۔تزکیہ نفس کامطلب ہے کہ گناہوں سے بچاو اور نیکی کی طرف میلان انسان کی فطرت ثانیہ بن جائے۔ انسان حق کا ساتھ دے کر اللہ کی اطاعت کرے یا باطل کا ساتھ دے کر عذاب الٰہی کا مستحق ٹھہرے۔