13 فروری کی جیل بھرو تحریک کے سلسلہ میں تحریک لبیک کی تیاریاں عروج پر

11 فروری 2018

لاہور (خصوصی نامہ نگار )تحریک لبیک یارسول اللہ ﷺکے فضلاء و خطبا نے جمعۃ المبارک کے اجتماعات میں 13فروری کو سنٹرل جیل کے باہر ہونے والے جیل بھرواجتماع کی دعوت کے سلسلہ میں خطابات کیے۔ اور مساجد میں قافلوں کی لسٹیں تیار کی گئیں۔اس موقع پر جامع مسجد رضائے مجتبی میں خطاب کرتے ہوئے تحریک لبیک یارسول اللہ ﷺ کے مرکزی چیئرمین ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا حکمران خواہ کتنی ساشیں کرلیں مطالبات ختم نبوت کے بارے میں آواز بلند کرتے رہیں گے۔13فروری کو سنٹرل جیل لاہورکے باہر جیل بھرو اجتماع سے امریکہ اور اس کے حواریوں کی امیدوں پر پانی پھر جائے گا۔