مخالفین کو الزام تراشی کے سوا کوئی کام نہیں آتا: لیگی خواتین رہنما

11 فروری 2018

لاہور(لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ ن شعبہ خواتین کی رہنماؤںنے کہاہے کہ ترقیاتی منصوبوںپرجاری کام اور انکی تکمیل سے مخالفین کی نیندیں اڑگئی ہیں اورانہیںالزام تراشی کے سوا کوئی کام نہیں آتا، مخالفین جومرضی کرلیں مسلم لیگ ن ملکی ترقی کیلئے اپنافعال کرداراداکرتی رہے گی۔ سابق رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر زمرد یاسمین رانا نے کہا ہیترقی کے تیز رفتار سفر میں کوئی رکاوٹ حائل نہیں ہونے دی جائے گی۔تعلیم، صحت، انفراسٹرکچر سمیت دیگر شعبوں کی ترقی اپنی مثال آپ ہے۔ کنول لیاقت، زرقا جاوید، نسیم بانو اور عائشہ صغریٰ نے کہاکہ ن لیگ نے اپنے دور حکومت میں ریکارڈ ترقیاتی کام کئے ہیں اسلئے آئندہ الیکشن بھی یہی پارٹی جیتے گی اور مخالفین اسی طرح رونے روتے رہیںگے۔