جماعت اسلامی حلقہ خواتین کے زیر اہتمام 19 روزہ ’’اصلاح معاشرہ مہم‘‘ شروع

11 فروری 2018

لاہور(لیڈی رپورٹر) جماعت اسلامی حلقہ خواتین کے زیراہتمام ملک بھرمیں19 روزہ ’’ اصلاح معاشرہ مہم ‘‘ شروع ہوگئی۔صوبائی دارالحکومت میں’’ آؤ بنائیں سب مل کرآج سے بہتراپناکل‘‘ کے موضوع پر خواتین صحافیوںکے اعزازمیں عصرانہ سے خطاب میںلاہورکی ناظمہ زرافشاںفرحین نے کہا کہ مضبوط اورمستحکم پاکستان کاخواب اعلیٰ قیادت کے اصلاحی کردارکے بغیر ممکن نہیں۔ وقت کاتقاضا ہے کہ میڈیا عوام الناس میں اعلیٰ اخلاقیات اور اقدار کے فروغ کیلئے اپنافعال کرداراداکرے۔ تقریب میں خواتین صحافیوںکے علاوہ جماعت اسلامی کی عافیہ سرور، ثمینہ سعید، صفیہ ناصر، آمنہ ثاقب، نوشین صدیقی شازیہ محمود ودیگر موجود تھیں۔ اصلاح معاشرہ مہم 28فروری کواختتام پذیرہوگی۔