الیکشن کمشن کا ہارس ٹریڈنگ کا نوٹس نہ لینا سمجھ سے بالا تر ہے: یاسمین راشد

11 فروری 2018

لاہور ( سپیشل رپورٹر) تحریک انصاف کی مرکزی رہنما ڈاکٹریاسمین راشدنے کہا ہے کہ سینٹ الیکشن سے پہلے ہی کرپٹ مافیا نے ہارس ٹریڈنگ شروع کر دی ہے ، موجودہ مافیا ملکی سیاست کے لئے ناسور بن چکا ہے جنہوں نے قوم کی دولت کو لوٹنے کے سواء کچھ نہیں کیا نواز شریف اور آصف زرداری نے ہمیشہ اقتدار کو اپنے ذاتی مقاصد کے لئے استعمال کیا ہے ، الیکشن کمیشن کا ہارس ٹریڈنگ کا نوٹس نہ لینا سمجھ سے بالاتر ہے۔