دھرنا پارٹی نے جھوٹ اور الزامات کی سیاست متعارف کرائی: عامر سندھو

11 فروری 2018

رائے ونڈ (نامہ نگار) مسلم لیگی رہنما چیف کوآرڈی نیٹر قومی حلقہ این اے 129چودھری عامر اقبال سندھو نے کہا کہ عمران خان کی بدزبانی ان کی الیکشن میں پیشگی شکست کی علامت ہے ،دھرنا پارٹی نے جھوٹ اور الزامات کی سیاست کی۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف یکطرفہ عدالتی فیصلہ کے نتیجہ میں پہلے سے زیادہ مضبوط اور مقبول ہوئے ہیں۔ ترقیاتی منصوبہ جات کو کم لاگت میں بہترین معیار کیساتھ مکمل کرنا پنجاب حکومت کا طرہ امتیازہے۔