ٹاؤن شپ مدینہ روڈ پر چنگ چی رکشوں کی بندش نا قابل قبول ہے: سرفراز خان

11 فروری 2018

لاہور (پ ر) ٹاؤن شپ کے سماجی و تاجر راہنما محمد سرفراز خان اور عوامی حلقوں نے ٹریفک پولیس کی جانب سے مدینہ روڈ ٹاؤن شپ پر چنگ چی رکشوں کے داخلے پر پابندی کے فیصلہ کو سراسر غلط اور بلا جواز قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے اور چیف ٹریفک آفیسر سے صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ سرفراز خان نے کہا حکومت نے ٹاؤن شپ کی عوام سے تمام بس سروسز کی سہولتیں چھین رکھی ہیں۔ یہ چنگ چی رکشہ ہی ہیں جنھوں نے عوام کو سفری سہولتیں دے رکھی ہیں۔ مدینہ روڈ پر پابندی سے جہاں عوام کو سفری سہولتوں میں زبردست مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔