پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کی ایڈہاک کمیٹی کا اجلاس، نصاب میں اصلاحات کا فیصلہ

11 فروری 2018

لاہور(نیوزرپورٹر)پی ایم اینڈ ڈی سی کے صدرسابق جج سپریم کورٹ جسٹس(ر) میاں شاکراللہ جان کی سربراہی میں ہونے والے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کی ایڈہاک کمیٹی کے 160ویں اجلاس میں نصاب سے متعلق اصلاحات کا فیصلہ کیا گیا۔ پروفیسر ڈاکٹر ارشد جاوید، وی سی ، کے ایم یو پشاورنے اپنی پریذنٹیشن میں نصاب کو ڈبلیو ایف ایم ای ، ایل سی ایف ایم ای اورای سی ایف ایم جی کے عالمی معیارات کے مطابق لانے کی ضرورت پر زوردیا۔ماضی میں اس قسم کے کئی اقدامات اٹھانے کے باوجود پی ایم اینڈ ڈی سی نصاب پر نظرثانی کے عمل کومکمل نہ کرسکا۔