میٹرو پولیٹن لاہور کے زیر اہتمام پہلی ماڈل یونین کو نسل کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

11 فروری 2018

رائے ونڈ (نامہ نگار) ایم این اے ملک محمد افضل کھوکھر نے لارڈ میئر لاہور کرنل (ر) مبشر جاوید کے ہمراہ میٹروپولیٹن لاہور کے زیر اہتمام لاہور ڈویژن کی پہلی ماڈل یونین کونسل رائے ونڈرورل272 کے دفترکا سنگ بنیاد رکھا ، اس موقع پر رائے ونڈ نادرا آفس ،ڈسپوزل کی چاردیواری اور پبلک باتھ روموں کی تعمیر کا افتتاح کیا گیا، دربار دولہ مولا کی توسیع اور جنازگاہ وقبرستان کی چاردیواری کی تعمیر،پاسپورٹ آفس ،پٹوار خانہ اور خدمت سنٹر بنانے اور دیرینہ عوامی مسئلہ کے حل کیلئے رائے ونڈ میں کروڑوں روپے سے پانی کی اوپن وائرنگ پائپ لائن بچھانے کے منصوبے کا اعلان ہوا ،افضل کھوکھر نے کہا کہ رائے ونڈ میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے مسلم لیگ ن کی حکومت کے تحفے ہیں جونواز شریف اور شہبازشریف کی عوام دوستی کی بدولت مکمل ہوئے ہیں ،کرنل (ر) مبشر جاوید نے کہا کہ قائدین مسلم لیگ ن کی عوام دوستی کی زندہ مثال وہ خود ہیں جن کوقائدین نے گلی محلہ کی سیاست سے اٹھاکرلارڈ میئر لاہور کے اعلیٰ منصب پر بٹھا دیا ہے ، قائدین رائے ونڈ کے عوام سے دلی محبت رکھتے ہیں ۔