رواں مالی سال کے دوران حکومتی قرضوں کا حجم 9 کھرب 28 ارب سے تجاوز کر گیا
لاہور (کامرس رپورٹر) حکومتی اداروں اور کارپوریشنوں نے جنوری کے آخری ہفتے میں 40 ارب روپے سے زیادہ کے قرضے لیے جبکہ وفاقی حکومت نے اس دوران 28 ارب روپے قرض لیا ہے۔سٹیٹ بینک کے مطابق جنوری کے آخری ہفتے کے دوران حکومت نے پرانے قرضے واپس کرنے کے لیے سٹیٹ بینک سے 28 ارب 22 کروڑ روپے کا نیا قرض لیاجس کے بعد رواں مالی سال کے دوران سٹیٹ بینک سے لیے گئے حکومتی قرضوں کا مجموعی حجم 9 کھرب 28 ارب 33 کروڑ 40 لاکھ روپے ہو گیاہے جبکہ ہفتے کے دوران 40 ارب 15 کروڑ 40 لاکھ روپے کے نئے قرضے لیے جو گزشتہ مالی سال کے اس عرصے سے 45 فیصد زیادہ ہیں۔ رواں مالی سال کے دوران اب تک حکومتی ادارے اور کارپوریشنیں بینکوں سے مجموعی طور پر 115 ارب 58 کروڑ روپے قرض لے چکی ہیں۔