پاکستان میں قانون ایک جیسا نہیں ، مجھے بغیر الزام کے گرفتار کیا گیا:ڈاکٹر عاصم

11 فروری 2018

لاہور (آن لائن) محکمہ ہائر ایجوکیشن سندھ کے سربراہ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم نے کہا ہے کہ پاکستان میں قانون ایک جیسا نہیں میں واحد آدمی ہوں جو بغیر الزام کے گرفتار کیا گیا تھا لیکن پنجاب میں بااثر لوگ اور خصوصی طور پر شریف برادران الزامات کے باوجود کھلے عام گھوم پھر رہے ہیں، اپنے دورہ لاہور کے موقعہ پر گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عاصم نے کہا کہ بعض ٹی وی چینلوں کے اینکر پرسنوں نے ان کے خلاف باقاعدہ مہم شروع کر رکھی تھی۔ ایک اینکر قانون کے زیر عتاب آ گیا ہے جبکہ دوسرے بھی جلد آنے والے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اللہ کی لاٹھی بے آواز ہے جو زیادتی کرنے والوں کو اپنے قابو میں کر رہی ہے۔