جنوبی کوریا کے صدر کی شمالی کوریا کے رہنما کی بہن سے ملاقات
سیول (آن لائن) جنوبی کوریا کے صدر مون جائی ان نے شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کی بہن سے ملاقات کی اور امید ظاہر کی کہ اولمپکس گیمز پیانگ یانگ کے جوہری پروگرام کے حل کی جانب مثبت پیشرفت ثابت ہوں گی۔ ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق مون نے کم یوجونگ کی ایوان صدر میں میزبانی کی دونوں کے درمیان خوشگوار ماحول میں ہونے والی ملاقات کے دوران صدر مون جائی ان نے امید ظاہر کی کہ اولمپکس گیمز شمالی کوریا کے جوہری ایشو کے حل کی جانب ایک مثبت پیشرفت کا باعث بنیں گی۔