سعودی شہری نے فارم تنازعہ پر ایک ساتھی قتل دوسرے کو زخمی کردیا
ریاض(این این آئی)سعودی عرب کے شہر الاحساء میں ایک فارم پر ہونے والے تنازع کے باعث ایک شخص نے دو افراد کو گولیاں مار دیں جس کے نتیجے میں ایک کسان ہلاک اور دوسرا زخمی ہوگیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مشرقی علاقے کے پولیس کے ترجمان کرنل زیاد الرقیطی نے بتایا کہ پولیس کو الاحساء گورنری میں ایک شخص کی فائرنگ سے ایک شخص کی ہلاکت کی خبر ملی۔ پولیس فوری طورپر موقع پر پہنچ گئی جہاں تیس سالہ ایک شخص نے کھیت پر ہونے والے تنازع کے باعث دو افراد کوگولیاں ماری تھیں۔ اس کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔