بیرون ملک جانے والے مسافر کے سامان سے کارتوس برآمد

11 فروری 2018

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)بینظیر بھٹو انٹر نیشنل ائرپورٹ پر اے ایس ایف نے بیرون ملک جانے والے مسافر کے سامان سے کارتوس برآمد کرلئے مسافر محمد مختارسکنہ آزاد کشمیر پی آئیاے کی پرواز سے اسلام آباد سے مانچسٹر روانگی کیلئے پہنچا تو اس کے سامان کی چیکنگ کے دوران اے ایس ایف نے آٹھ کارتوس برآمد کرلئے جسے حراست میں لے کر کنٹرول روم منتقل کردیا گیا۔