پیرودھائی بس سٹینڈ اور گردو نواح میں سرچ آپریشن

11 فروری 2018

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ہفتہ کو پیرودھائی بس سٹینڈ اور گردو نواح میں سرچ آپریشن کرکے ایک مشکوک شخص گرفتار کرلیا جس سے خود کار اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیاملزم مہر خان سے ٹرپل ٹو بندوق اور 50 گولیاں بھی برآمد کی گئیں دریں اثناء دوران سرچ آپریشن 54 ہوٹلوں ، 60 گھروں کی تلاشی لی گئی 213 افراد کے شناختی کوائف بھی چیک کئے گئے ۔