امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن آئندہ ہفتے ترکی کا دورہ کریں گے
واشنگٹن (آن لائن) امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن شام کے بحران پر بات چیت کیلئے آئندہ ہفتے ترکی کا دورہ کریں گے۔ ٹلرسن 11تا 16فروری اردن، ترکی، لبنان، مصر اور کویت کے دورے کریں گے۔ غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر برائے خارجہ ریکس ٹلر سن کا دورہ ترکی مشکل ہوگا،وزیر خارجہ اپنے دورہ ترکی میں استنبول حکومت پر زور دیں گے کہ وہ شمالی شامی علاقے عفرین میں جاری اپنی فوجی کارروائی کو محدود کرے۔