چانسلر اینجلا میرکل سے ڈیل کے تحت مارٹن شلس آئندہ جرمن وزیر خارجہ نہیں ہوں گے: اپوزیشن جماعت

11 فروری 2018

برلن (این این آئی) جرمنی کی مرکزی اپوزیشن سیاسی جماعت سوشل ڈیموکریٹک پارٹی نے تصدیق کی ہے کہ چانسلر میرکل کے ساتھ طے پانے والی ڈیل کے بعد قائم ہونے والی حکومت میں مارٹن شلس وزارت خارجہ کا قلمدان نہیں سنبھالیں گے۔ جرمن میڈیا کے مطابق ایس پی ڈی کے سینئر ممبران کا بھی شلس کو یہ مشورہ تھا کہ وہ وزیر خارجہ کا منصب سنبھالنے سے گریز کریں۔ ایس پی ڈی اور چانسلر میرکل کی سیاسی جماعت سی ڈی یو کے دوران دو روز قبل ہی حکومت سازی کی ڈیل طے پائی ہے۔