ترکی نے سیاسی بنیادوں پر قید ایک اور جرمن شہری کو آزاد کر دیا
انقرہ (آن لائن) ترکی میں سیاسی بنیادوں پر مقید ایک اور جرمن شہری کو رہا کر دیا گیا ہے۔ ترک میڈیا رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو ترک حکام کی جانب سے سیاسی بنیادوں پر جرمن شہری کو قید سے آزاد کر دیا۔ دوسری جانب جرمن وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ رہائی پانے والے شخص کی شناخت اور مزید تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا،جرمن شہری کو 2روزقبل رہا کیا گیا۔