فلپائنی صدر نے مسلم فلپائنی شہریوں کو کویت سے واپس آنے کی ہدایت کر دی
کویت(آن لائن) فلپائن اور کویت کے مابین ایک مرتبہ پھر بحران شروع ہو گیا فلپائنی صدر نے کویت میں مقیم اپنے شہریوں کو واپس آنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے جو شہری سفر کے اخراجات برداشت نہیں کر سکتا وہ فلپائنی ایئرلائن سے مفت ٹکٹ حاصل کر سکتا ہے ۔ فلپائن اور کویت کے درمیان بحران کا یہ نیا سلسلہ گزشتہ روز کویت میں مقیم ایک لبنانی تارک وطن کے گھر میں موجود فریزر سے فلپائنی خادمہ کی نعش برآمد ہونے سے شروع ہوا ۔ تاہم خبر کے پھیلتے ہی فلپائنی صدر نے انتہائی سخت موقف اختیار کرتے ہوئے کویت میں مقیم اپنے شہریوں کو واپس آنے کی ہدایت کر دی ۔ انہوں نے کویت سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آخر ہمارے شہریوں کا قصور کیا ہے کہ ان کے ساتھ اس طرح کا سلوک روا رکھا جا رہا ہے۔