اگلی حکومت پارلیمانی انتخابات لڑنے والی کمیونسٹ پارٹیوں کا اتحاد بنائے: نیپالی الیکشن کمشن

11 فروری 2018

کھٹمنڈو(این این آئی)نیپال میں الیکشن کمشن نے واضح کیا ہے کہ اگلی حکومت کمیونسٹ پارٹیوں کا وہ اتحاد بنائے جس نے پارلیمانی الیکشن میں حصہ لیا تھا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ برس چھبیس نومبر اور سات دسمبر کو ہونے والے پارلیمانی انتخابات کے مکمل نتائج کا اعلان الیکشن کمشن کی جانب سے گزشتہ روز کیا گیا۔ حکومت سازی میں کمیونسٹ پارٹی اور سابقہ ماؤ نواز باغیوں کی سیاسی جماعت نے مشترکہ طور پر116 نشستیں حاصل کی ہیں۔نئے دستور کے نفاذ کے بعد نیپال میں گزشتہ برس پہلے انتخابات ہوئے تھے۔ اس کا امکان ہے کہ کے پی شرما اولی اگلے نیپالی وزیراعظم ہو سکتے ہیں۔