اٹلی میں 10 ہزار تارکین کھلے آسمان تلے رہنے پر مجبور

11 فروری 2018

روم(آن لائن)عالمی تنظیم ڈاکٹرز وِدآوٹ بارڈرز کا کہنا ہے کہ یورپ میں مہاجرین کے بحران سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں اٹلی سب سے نمایاں ہے۔جہاں 10 ہزار تارکین وطن کھلے آسمان تلے رہنے پر مجبور ہیں۔ترکی اور یورپی یونین کے مابین طے پانے والے معاہدے کے بعد سے اب تک سمندری راستوں کے ذریعے اٹلی کا رخ کرنے والے پناہ کے متلاشی افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوا ہے۔دوسری جانب یورپ میں مہاجرین کی منصفانہ تقسیم کے یورپی یونین کے منصوبے پر عمل درآمد نہ ہونے کے باعث اٹلی آنے والے تمام مہاجرین اسی ملک میں اپنی سیاسی پناہ کی درخواستیں جمع کرا رہے ہیں۔