قطر کا اسرائیل کو غزہ علاقے کیلئے 9ملین ڈالر امداد دینے کا اعلان

11 فروری 2018

دوحہ (آن لائن) قطر نے اسرائیل کے زیرِ محاصرہ ہونے والے غزہ کے علاقے کو 9 ملین ڈالر کی فوری امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔ قطری غزہ کی نشاط ِ نو کمیٹی کے صدر محمد الا امادی نے اپنے ایک تحریری اعلان میں واضح کیا ہے کہ امیرِ قطر شیخ تمیم بن حماد الا ثانی نے غزہ کی پٹی کے لیے فوری طور پر 9 ملین ڈالر دینے کی ہدایت کردی ہے۔ امادی کا کہنا ہے کہ یہ رقم، ادویات، طبی سازو سامان، بنیادی خوراک اور ایندھن کی کمیابی کے باعث مشکل دور سے گزرنے والے غزہ کے عوام کی امداد کے لئے دی گئی ہے۔