ڈکیتی ، چوری کی وارداتوں میں شہری لٹ گئے

11 فروری 2018

راولپنڈی،اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) ڈکیتی ، چوری کی وارداتوں میں شہری لٹتے رہے تھانہ ریس کورس کو ملک طارق محمود نے بتایا کہ عسکری الیون میں میرے گھر سے 50 ہزار روپے کی نقدی ،تین طلائی انگوٹھیاں ، بینک لاکر کی چابی چوری ہوگئے تھانہ وارث خان کو محمد سجاد نے بتایا کہ آریہ محلہ میں میری گاڑی نمبرDA - 144 چوری ہوگئی تھانہ نیو ٹائون کو حماد نے بتایا کہ سکستھ روڈ پر تین موٹر سائیکل سوار ڈاکو مجھ سے موبائل فون ، شناختی کارڈ چھین کر لے گئے تھانہ سٹی کو محمد یاسر نے بتایا کہ لیاقت روڈ پر میری مہران کار نمبرRL - 8568 چوری ہوگئی تھانہ کراچی کمپنی کو جواد رخسار نے بتایا کہ سیکٹر جی نائن تھری میں ڈاکوئوں نے خلیل مارکیٹ میں میرے چوکیدار کو باندھ کر دکان سے نقدی ، موبائل فون کارڈ اور سگریٹ وغیرہ چوری کرلئے تھانہ بھارہ کہو کو شہباز نے بتایا کہ پھلگراں میں میرے گھر سے ٹیپ ، ڈش ریسیور ، چین کور اور برتن چوری ہوگئے تھانہ لوہی بھیر کو محمد یعقوب نے بتایا کہ میرے کمرے سے نقدی اور دیگر سامان چوری ہوگئے تھانہ آئی نائن کو فدااللہ نے بتایا کہ سیکٹر آئی نائن فور میں میرے گھر سے طلائی زیورات ، کمبل ، ایل سی ڈی چوری ہوگئے تھانہ گولڑہ کو ذیشان اسد نے بتایا کہ سیکٹرG - 13/4 میں میرے گھر سے روڈ پرنس موٹر سائیکل نمبرASM - 164 چوری ہوگیاتھانہ کھنہ کو بابر مظہر نے بتایا کہ بلال ٹائون میں گھر کے باہر گلی سے میرا ہنڈا 70 موٹر سائیکل نمبرRIK - 5724 چوری ہوگیا ۔