راولپنڈی ،منشیات فروشوں، آتش بازوں کیخلاف کاروائی،15 ملزمان گرفتار

11 فروری 2018

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹرسے) راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں ،ناجائز اسلحہ اور آتش بازوں کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے15 ملزمان کو گرفتارکرلیاتھانہ مری پولیس نے سلیم سے155گرام چرس،ہاون سے115گرام چرس، تھانہ نیوٹائون پولیس نے احمدسے240گرام چرس،تھانہ جاتلی پولیس نے گل عباس سے پستول 30بور معہ3روند،لال خان سے پستول 30بور معہ2روند،تھانہ واہ کینٹ پولیس نے شعیب سے پستول 30بور معہ3روند،تھانہ پیرودھائی پولیس نے ایازسے خنجر،تھانہ وارث خان پولیس نے شان اور طارق سے 24شوٹر گولے ،2گولے ،تھانہ ویسٹریج پولیس نے ارسلان سے 18انار ،15پٹاخے ،جبکہ،تھانہ روات پولیس نے ایوب اور سجاول کو ون ویلننگ کرتے ہوئے ،تھانہ آر اے بازار پولیس نے شعبان سے 30لیٹر غیر قانونی پٹرول، تھانہ ریس کورس پولیس نے فیاض ،تھانہ نصیر آباد پولیس نے عبداللہ،احسان،تھانہ آر اے بازار پولیس نے زاہد کو غیر قانونی طور پر گیس ری فیلننگ کرتے ہوئے قابو کر لیا برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلئے ۔