کشیدگی کے باوجود اسرائیل اور لبنان میں جنگ کا کوئی خطرہ نہیں: برطانیہ

11 فروری 2018

پیرس (آئی این پی) برطانیہ نے باور کرایا ہے کہ لبنان اور اسرائیل کے درمیان حالیہ کشیدگی کے باوجود دونوں ملکوں میں جنگ کا کوئی خطرہ نہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانوی وزیر مملکت برائے مشرق وسطی وشمالی افریقہ الیسٹیر پیرٹ نے پیرس میں ایرانی نائب وزیر خارجہ عباس عرقتشی سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں انہوں نے عرقتشی کو دورہ لندن کی دعوت بھی دی۔ برطانوی وزیر نے کہا کہ حالیہ دورے کے دوران وہ اسرائیل اور لبنان بھی گئے اور دونوں ملکوں کی قیادت سے ملاقات کی۔ لبنان اور اسرائیل دونوں باہمی کشیدگی کو کم کرنے کے خواہاں ہیں اور وہ جنگ نہیں چاہتے۔ عرب ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مسٹر پیرٹ نے مزید کہا کہ اسرائیل، لبنان کی سرحد پر باڑ کی تعمیر کرنے پر کام کر رہا ہے جس پر لبنان کو تشویش ہے۔ تاہم دونوں ملکوں کے درمیان جنگ کا کوئی امکان نہیں۔ایک سوال کے جواب میں برطانوی وزیر کا کہنا تھا کہ ان کا ملک لبنان اور اسرائیل کے درمیان گیس کے وسائل اور سرحدی دیوار پر پائے جانے والے تنازع کے حل میں مدد دینے کو تیار ہے۔برطانوی وزیر الیسیٹر پیرٹ کا کہنا تھا کہ شام میں ایران کے بڑھتے کردار اور اثر ورسوخ پر اسرائیل کو تشویش ہے۔برطانوی وزیر کا کہنا تھا کہ عرب خطے بالخصوص عراق، شام، لبنان اور یمن میں ایرانی سرگرمیاں پڑوسی ملکوں کے لیے باعث تشویش ہیں۔

مری بکل دے وچ چور ....

فاضل چیف جسٹس کے گذشتہ روز کے ریمارکس معنی خیز ہیں۔ کیا توہین عدالت کا مرتکب ...