بھارتی ائرلائن نے 410 کلو وزنی شخص کو جہاز کا ٹکٹ دینے سے انکار کردیا

11 فروری 2018

نئی دہلی (آن لائن) 410 کلو وزنی شخص کو جہاز کا ٹکٹ دینے سے انکار کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ماریشس سے تعلق رکھنے والے 410کلو وزنی آدمی کو بھارتی ائیر لائن نے ٹکٹ دینے سے انکار کردیا جس کے بعد ایک خاص طور پر تیار کی گئی گاڑی کے ذریعے اسے بھارت کے شہر اندور بھیجا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ماریشس سے تعلق رکھنے والے اس وزنی شخص کا بھارت کے ایک ہسپتال میں علاج کیا جا رہا ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق ابتدائی علاج کے بعد اس نے 30 کلو وزن کم کرلیا ہے جبکہ بھارت کے شہر اندور کے ایک ہسپتال میں اس شخص کا آپریشن بھی کیا گیا تھا۔ ماریشس کے ہسپتالوں نے اس شخص کا آپریشن کرنے سے انکار کیا تھا کیونکہ ڈاکٹروں کے مطابق اسکے آپریشن میں بہت سے خطرات پیش آسکتے ہیں۔