کمبوڈیا کے صوبہ مونڈو لکیری مارکیٹ میں آتشزدگی ، 2 افراد ہلاک ، 3 زخمی
نوم پنہہ (آن لائن) شمال مشرقی کمبوڈیا کے صوبہ مونڈو لکیری کی مارکیٹ میں آتشزدگی کے باعث 2 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے۔ کمبوڈین پولیس کے مطابق صوبہ مونڈولکیری میں واقعہ اس وقت پیش آیا جب علاقے میں واقع سین مونوروم نامی مارکیٹ میں اچانک شدید آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوئے‘ زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔