چین کرغزستان کے ساتھ اپنی سرحد عارضی طورپر بند رکھے گا

11 فروری 2018

بیجنگ (آئی این پی) جمہوریہ کرغز کی سٹیٹ بارڈر سروس (ایس بی ایس) کی اطلاع کے مطابق چین نے پریس سروس کے حوالے سے کرغزستان ،قبرص کے ساتھ اپنی سرحد عارضی طورپر بند کردی ہے۔ ایس بی ایس کے مطابق عوامی جمہوریہ چین کے جشن بہاراں کے سلسلے میں چین کی جانب کے اقدام پر ملکی سرحد کے کرغز۔چینی حصے پر ٹوروگرٹ روڈ اور ارکشتام روڈ کے چیک پوائنٹس 15فروری سے 21فروری 2018تک عارضی طورپر بند رہیں گے۔ افراد ، گاڑیوں اور سامان کی آمدورفت 22فروری سے بحال ہوگی۔