امریکی شہر لاس اینجلس بدترین ٹریفک جام والے شہروں کی لسٹ میں سرفہرست

11 فروری 2018

لاس اینجلس (آن لائن) امریکی کار سروس اور ٹرانسپورٹ اینالسٹ کمپنی نے ٹریفک جام کے حوالے سے دنیا کے بدترین شہروں کی فہرست جاری کر دی جس میں امریکی شہر لاس اینجلس سرِ فہرست ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو امریکی کار سروس اور ٹرانسپورٹ اینالسٹ کمپنی نے ٹریفک جام سے متعلق عالمی بدترین شہروں کی فہرست جاری کردی جس میں امریکہ کا شہر لاس اینجلس سرفہرست ہے۔ جاری کردہ لسٹ میں دوسرے نمبر پر نیویارک اور ماسکو ہیں۔