ریڈفائو نڈیشن کے زیر اہتمام ایک لاکھ سے زائدبچے تعلیم حاصل کررہے ہیں،شفیق احمد

11 فروری 2018

اسلام آباد(خبرنگار) ملک میں تعلیمی فروغ کے لئے کام کرنے والا ادارہ Read فائونڈیشن کے چیف ایگزیگٹیو آفیسر شفیق نے کہاہے کہ ہم نے آزاد کشمیر سمیت پورے پاکستان میں تعلیم دوست مہم کا باقاعدہ طورپر آغا کیا ہے ، جس کے تحت یتیم ،غریب اور لاچار بچوں کو مفت تعلیم دی جائے گی، انہوں نے صاحب استطاعت اداروںاورلوگوں سے کارخیرمیںاپناحصہ ڈالنے کی درخواست کی ہے،Readفائونڈیشن پورے ملک میں 342تعلیمی ادارے چلارہے ہیں ، جس میں ایک لاکھ سے زیادہ بچے معیاری تعلیم حاصل کررہے ہیں، سالانہ 20ہزار سے اوپریتیم بچوںپر 30کروڑ سے زائد خرچ آتا ہے ، جو کہ دن کے حساب سے 55روپے فی دن کا خرچہ ہے، پچھلے 24سالوں سے قیام یہ ادراہ معیاری تعلیم کی بدولت سالانہ بورڈزکے امتحانات میں بہترین نتائج حاصل کرنے میں کامیا ب ہیں،ان خیالات کا اظہار Readفائونڈیشن کے چیف ایگزیگٹیوآفیسرشفیق، عبدالسلام ، عثمان بارانی ، مہمند عرفان ملک ، دانش ودیگر نے اسلا م آباد میں منعقدہ لانچنگ سرمنی سے خطاب میں کہا کہ پاکستان خوبصورت ملک ، وسائل سے مالا مال ، کسی بھی ٹیلنٹ کی کمی نہیں، انہوںنے کہا کہ تعلیم معاشرے میں ریڑھ کی ہڈی حیثیت رکھتی ہے ، پاکستان میں اڑھائی کروڑبچے تعلیم حاصل کرنے سے لاچا ر ہے