کراچی: انتظار قتل کیس میں سرکاری وکیل تبدیل، کارروائی پھر تعطل کا شکار

11 فروری 2018

کراچی (آن لائن) انتظار قتل کیس میں سرکای وکیل کو تبدیل کردیا گیا۔ سرکاری وکیل کی تبدیلی سے کیس کی کارروائی ایک بار پھر تعطل کا شکار ہوگئی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری وکیل عبدالرزاق گجر انتظار قتل کیس الگ کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج 6 نمبر سے 9 نمبر میں تعینات کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے اس حوالے سے بننے والے جے آئی ٹی بھی کوئی نتائج دینے یں ناکام رہی تھی۔