ہمیشہ برائی کو روکنے کیلئے تعلیم سے زیادہ سزا کا عمل کارگر ثابت ہوا ہے،سید حیدر علی
اسلام آباد(خبرنگا ر)سجادہ نشین درگاہ حضرت پیر سید امام علی گیلانی دربار عالیہ رتے ہوتر شریف وسجادہ نشین دربار حضرت بری امام سرکارپیر سید حیدر علی گیلانی نے کہا ہے کہ تاریخ گواہ ہے کہ برائی کو روکنے کے لئے تعلیم یا آگاہی سے زیادہ سزا کا عمل کارگر ثابت ہوا ہے اگر تعلیم ہی جرم کو روکنے کا عمل ہوتی تو دنیا کے تعلیم یافتہ ممالک میںجرائم نہ ہونے کے برابر ہوتے اور ہمارا مذہب اسلام بھی ہمیں جرائم کی روک تھام کے لئے تعلیم یا آگاہی ترغیب دیتا ہے ایسے واقعات کی روک تھام کا واحد حل اسلامی تعلیمات اسلام کے واضع کردہ اصولوں اسلامی سزا و جزاکے طریقے کا ر کا نفاذ ہے۔پیر ہائوس بری امام سرکار سے جاری کردہ اپنے ایک بیان میں انھوں نے کہا ہے کہ کم عمر بچوں کو جنسی تعلیم دینا یا انہیں گڈٹچ اور بڈٹچ کے بارے میں بتانا بالکل ایسے ہی ہے جیسے کسی شخص نے طوطوں کو شکاری کی جال سے بچنے کے لیے تعلیم دی ، حضرت انسان کی فطرت ہے کہ اسے جس چیز سے روکا جائے اس کے تجسس میں اضافہ ہو تا ہے اور وہ اس کوشش میں لگ جاتا ہے کہ پتہ لگائے کہ اس عمل سے اسے کیوں روکا جا رہا ہے چھوٹی عمر کے بچے خاص طور پر اسی چیز کی طرف جاتے ہیں جن سے انہیں روکا جائے لہذا اس قسم کی تعلیم آبیل مجھے مار کے مترادف ہو گی کیا ہم لوگ حضر ت آدم ؑ کا واقع بھول گے