پشاور ہائیکورٹ کا فاٹا تک دائرہ کار بڑھانے کی تیاریاں مکمل‘ جوڈیشل کمپلیکس بنانے پر 14 ارب لاگت آئے گی

11 فروری 2018

پشاور (نوائے وقت رپورٹ) فاٹا کے خیبر پی کے میں انضمام کے معاملہ پر پشاور ہائیکورٹ نے فاٹا تک دائرہ کار کیلئے تیاریاں مکمل کر لیں۔ ذرائع کے مطابق فاٹا کی سات ایجنسیز اور 42 تحصیل ہیڈ کوارٹرز میں جوڈیشل کمپلیکس تعمیر کرنا ہونگے۔ عدلیہ کیلئے انفراسٹرکچر اور عملے کی فہرست صوبائی حکومت کو ارسال کر دی گئی۔ 49 جوڈیشل کمپلیکس پر 13 ارب 87 کروڑ سے زائد کے اخراجات آئیں گے۔ ضلعی عدلیہ کیلئے مجموعی طورپر ججز سمیت 322 ملازمین بھرتی کرنا ہونگے۔ فاٹا کیلئے سات ڈسٹرکٹ سول ججز‘ 14 ایڈیشنل ججز اور 24 سول ججز بھرتی کئے جائیں گے۔

روحانی شادی....

شادی کام ہی روحانی ہے لیکن چھپن چھپائی نے اسے بدنامی بنا دیا ہے۔ مرد جب چاہے ...