گلشن راوی، اورنج لائن ٹرین سٹیشن پر کرنٹ لگے سے مزدور جاں بحق، دوسرا زخمی

11 فروری 2018

لاہور(سٹاف رپورٹر)لاہور میں گلشن راوی اورنج لائن ٹرین کے سٹیشن پر کرنٹ لگنے سے ایک مزدور جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا ۔گزشتہ روز لاہور کے علاقے سمن آباد موڑ کے قریب بننے والے اورنج لائن ٹرین گلشن راوی سٹیشن پر دو مزدور کام کر رہے تھے۔ کام کے دوران بجلی کی گیارہ ہزار کے وی اے لائن کی زد میں آگئے۔ حادثے کی اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق کرنٹ لگنے سے بلال نامی 20 سالہ نوجواں موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ ریاض نامی دوسرا نوجوان جھلس گیا جسے فوری طور پر طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔