ٹینڈر مقررہ وقت پر نہ کھولنے کیخلاف درجنوں ٹھیکیدار سراپا احتجاج

11 فروری 2018

اسلام آباد( نوائے وقت نیوز )پی ڈبلیو ڈی حکام کی جانب سے ٹینڈر مقررہ وقت پر نہ کھولنے کیخلاف درجنوں ٹھیکیدار سراپا احتجاج بن گئے ڈائریکٹر جنرل آفس کے باہر احتجاجی مظاہر ہ کرتے ہوئے ٹھیکیداروں کی حق تلفی کرنے والے افسران کیخلاف محکمانہ کاروائی کا مطالبہ کردیا تفصیلات کے مطابق پی ڈبلیو ڈی حکام نے مختلف کاموں کیلئے ٹینڈرز کی تشہیر کی اور 9فروری 2018ء سہہ پہر 3بجے کھولنے کا کہا جب ٹھیکہ حاصل کرنے کیلئے اپنی اپنی درخواستیں دینے والے درجنوں ٹھیکیدار ڈی جی آفس پہنچ گئے کافی دیر انتظار کرنے کے بعد جب ٹینڈر نہ کھولے گئے تو ٹھیکیدار احتجاج کرتے ہوئے ڈی جی آفس پاک پی ڈبلیو ڈی کے باہر مظاہر ہ کیا مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری عبدالرشید،محمد آصف،راجہ محفوط،راجہ راشد،ظفر اقبال ،امجد چوہدری ،منظم شاہ ،ملک عابد ،ملک اعجاز اور ملک اقبال نے کہا کہ ٹینڈر نہ کھولنا ہمارے ساتھ ناانصافی اور زیادتی ہے پاک پی ڈبلیو ڈی حکام نے قانونی تقاضے پورے نہیں کیے درجنوں ٹھیکیداروں کو بلا کر ان کی تضحیک کی گئی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ درجنوں ٹھیکیدار مشکل میں پڑ چکے ہیں اوروفاقی حکومت، ڈائریکٹر جنرل پاک پی ڈبلیو ڈی سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس ساری صورتحال کا نوٹس لیں اور ذمہ داروںکیخلاف محکمانہ کارروائی کریں اگر ایسا نہ ہوا تو ڈی جی آفس کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے دھرنا دیں گے ۔بعد ازاں مظاہرین پر امن طور پر منتشر ہوگئے۔