فیصل آباد میں معروف برانڈ کے ڈریسنگ روم میں کیمرہ کیس، پولیس سٹور مالک کو گرفتار کرنے میں ناکام

11 فروری 2018

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) فیصل آباد میں گارمنٹ سٹور کے لیڈیز ٹرائی روم میں کیمرے کے کیس سے متعلق شکایت کنندہ سلمان نے کہا ہے کہ میں نے کیمرہ لگے ہونے کی تصویر بنالی۔ شکایت پر منیجر نے فون چھین لیا اور تصاویر ڈیلیٹ کردیں اور معافی مانگنے پر جان چھوٹی تھی۔ ٹی وی کے مطابق پولیس سٹور مالک کو گرفتار کرنے میں ناکام ہے۔ معروف برانڈ نے خبر پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور واقعہ کی تحقیقات اور ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کا اعلان کیا ہے۔