کزنز کے ہاتھوں آنکھیں ضائع ہونے پر 7 بچوں کا باپ حصول انصاف کیلئے سیشن کورٹ پہنچ گیا

11 فروری 2018

لاہور( اپنے نامہ نگار سے) سیشن کورٹ میں 7 بچوں کا باپ اکرام آنکھیں ضائع ہونے پر اپنے اہلخانہ کے ہمراہ انصاف لینے پہنچ گیا اور عدالت کے باہر خاموش احتجاج کیا۔عدالت سے اکرام نے آنکھیں ضائع کرنے والے ملزمان کی درخواست ضمانت خارج کروانے کی استدعا کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق سندر کا رہائشی اپنے ساتھ ہونے والے ظلم کا انصاف کی امید دل میں لگا کر عدالت اہلخانے کے ہمراہ عدالت آگیا۔اکرام کے مطابق اسکے ظالم کزنوں نے آنکھوں میں فائر کرکے اسکی آنکھیں ہمیشہ ہمیشہ کے لیے ضائع کردی ہیں اور اسے زندہ لاش بنا دیا ہے۔ایڈیشنل سیشن جج عرفان بسرا نے ملزمان کی ضمانت کی درخواستوں پر پولیس تھانہ سندر سے رپورٹ طلب کر رکھی ہے۔کمرہ عدالت میں اکرام کے والدین انصاف کے لیے پھوٹ پھوٹ کرروتے رہے۔بدقسمت نوجوان کے سات بچے اور بچیاں بھی عدالت میں موجود تھیں جن کا وہ واحد کفیل ہے متاثرہ خاندان نے انصاف کے لیے سیشن کورٹ کے احاطہ میں علامتی احتجاج بھی کیا۔