سرگودھا: کائٹ ایسوسی ایشن کا 2 مارچ کو بسنت منانے کا اعلان

11 فروری 2018

سرگودھا (نامہ نگار)سرگودھا میں موسم بہار میں بسنت منانے کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں 2 مارچ بروز جمعۃ المبارک کو سرگودھا اور گردونواح میں بسنت منائی جائیگی جس کیلئے کائٹ ایسوسی ایشن نے تیاریاں شروع کردی ہیں تاہم ضلعی انتظامیہ نے پتنگ بازی کرنے اور فروخت کرنیوالوں کو کہا ہے کہ کسی کو بسنت منانے کی اجازت نہیں دی جائیگی خلاف ورزی پر قانون حرکت میں آئیگا۔ کائٹ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ پتنگ بازی کے شعبہ سے ہزاروں لوگوں کا روزگار وابستہ ہے اس لئے حکومت ایک روز کیلئے پتنگ بازی کی اجازت دے جس کے بعد بے شک پابندی لگا دی جائے۔