مستونگ: مسافر کوچ کھائی میں جا گری‘ 10 افراد جاں بحق
مستونگ (نوائے وقت رپورٹ) مستونگ میں لکیاس پر مسافر کوچ کھائی میں جاگری۔ حادثے میں دس افراد جاں بحق، متعدد زخمی ہوگئے۔ ٹی وی کے مطابق متعدد مسافر کوچ تلے دب گئے جن کو کرینوں کے ذریعے نکالا گیا۔ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ ہسپتالوں میں ایمرجنسی لگادی گئی۔