مہندی میں ، فائرنگ ، رقاصائوں کا ڈانس، دو لہا کے بھائی سمیت 7 افراد ، 3 ڈانسر گرفتار
گکھڑمنڈی(نامہ نگار) رسم مہندی کی تقریب میں ہوا ئی فا ئرنگ ۔رقا صا ئوں کا ڈانس۔ نشہ میں دھت فا ئرنگ کرتے اور ڈانس دیکھنے ان پر نوٹ لٹاتے ہوئے دلہا کے بھا ئی سمیت سات افراد اور تین رقاصائیں گرفتار کرلیں۔ اسلحہ زمین پر بکھرے ہو ئے ہزاروں روپے کے نوٹ قبضہ میں لے کر مقدمہ درج ۔ کوٹلی صابو کے اسمٰعیل گجر کے بیٹے وقاص گجر کی شادی کی رسم مہندی تھی کہ رات کے وقت محفل شباب منعقد کرنے کیلئے تین رقا صا ئوں رابعہ ،فرخ اور صنم جن کا تعلق سیا لکوٹ ،لاہور بیگم کوٹ شاہدرہ سے تھا، کو ڈانس کرنے کیلئے بلا رکھا تھا ۔ محفل شباب شروع تھی ڈانسروں پر نوٹ نچھاور کئے جا رہے تھے کہ منچلے نوجوانوں نے ہو ائی فا ئرنگ شروع کر دی۔ مخبری ہو نے پرپولیس تھانہ کینٹ نے بھاری نفری اور لیڈی کانسٹیبلز کے ہمرا ہ چھا پہ مار کر سات ملزمان، دلہا کے بھا ئی عبدالرزاق، عنصر جاوید گجر، سیف اللہ، عمیر احمد، نا صر اعوان، طارق اعوان کو تینوں رقا صا ئوں سمیت گرفتار کر لیا جبکہ اسلحہ ، گولیو ں کے خول 25 ہزار روپے قبضہ میں لیکر مقدمہ درج کر لیا ۔