فیروزوالا‘ جھنگ‘ پاکپتن میں اوباشوں کی 2لڑکیوں‘ شادی شدہ خاتون سے زیادتی

11 فروری 2018

فیروزوالا‘ شیخوپورہ، جھنگ‘ پاکپتن (نامہ نگاران) کالاخطائی روڈ کی آبادی بابکوال میں اوباش نوجوانوں نے محنت کش کی جواں سال بیٹی کو اغوا کرلیا۔ فیاض عرب راجہ نے لڑکی(گ) کے ساتھ زبردستی زیادتی کی‘ ملزمان اسے بے ہوشی کی حالت میں کمرے میں پھینک کر فرار ہوگئے۔ فیروز والہ پولیس نے متاثرہ لڑکی کے چچا رفیق کی رپورٹ پر فیاض عرف راجہ وغیرہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ علاوہ ازیں ایک اور واقعہ میں اوباش نے 13 سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ شورکوٹ جنوبی کی حمیدہ مائی کی 13 سالہ لڑکی (ص) کو ملزم عبدالرزاق نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالاجبکہ پاکپتن کے گائوں چک محمد پور کی شادی شدہ خاتون گلشن بی بی کو ملزم اسلم نے زیادتی کا نشانہ بنایا۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے۔