رائو انوار میرے خوا ب سے اوپر ہیں حیدر آباد میں متحدہ کا گروپ سامنے آئیگا چیئرمین سینٹ پی پی کا ہوگا: منظور وسان

11 فروری 2018

ٹنڈومحمدخان (این این آئی) صوبائی وزیر صنعت منظور وسان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) میں سینٹ کی چیئرمین شپ پر مقابلہ سخت ہو گا تاہم پیپلز پارٹی مسلم لیگ (ن) سے جیت جائیگی۔یہ بات انہوں نے بخاری ہائوس ٹنڈو محمد خان میں رکن سندھ اسمبلی سید اعجاز شاہ بخاری سے انکی والدہ کے وفات پر تعزیت کرنے کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔منظو ر وسان نے کہا کہ سندھ اور پنجاب میں 12، 12 سیٹوں پر سینٹ کا الیکشن ہورہا ہے اور پیپلزپارٹی 10 سے زائد سیٹیں حاصل کریگی۔ بلوچستان،اور خیبر پی کے،میں آزاد امیدوار جیت سکتے ہیں۔،انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم میں مزید گروپ سامنے آئیں گے اور مجھے ایسا لگتا ہے کہ اب بہادر آباد کے بعد حیدرآباد میں ایم کیو ایم کا گروپ بھی سامنے آئے گا۔ایک سوال کے جواب میں کہا کہ رائو انوار کی گرفتار کا خواب دیکھ نہیں سکتا، رائو انوار ہمارے خواب سے اوپر ہیں۔