فیروز والہ: 12 سالہ لڑکی کو قتل کرکے نعش نہر میں پھینک دی

11 فروری 2018

فیروز والہ (نامہ نگار) نامعلوم افراد نے بے دردی سے بارہ سالہ لڑکی کو قتل کرنے کے بعد نعش نہر میں پھینک دی، فرار ہوگئے۔ بتایا گیا ہے کہ چند روز قبل ابدالیہ نہر شرقپور سے بارہ سالہ لڑکی کی نعش پڑی ہوئی ملی۔ پولیس نے واقعہ کی رپور ٹ درج کرنے کے بعد میڈیکل پوسٹ مارٹم رپورٹ ملنے پر بچی پر تشدد سے ہلاکت بتائی گئی جس پر شرقپور پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف قتل کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔ تاہم مقتولہ کی شناخت نہ ہوسکی۔