فیروزوالا‘ مریدکے‘ پنڈی بھٹیاں‘ فیصل آباد: 2خواتین سمیت 5افراد کی خودکشی

11 فروری 2018

فیروزوالا‘پنڈی بھٹیاں‘مریدکے،فیصل آباد (نامہ نگاران+نمائندہ نوائے وقت + نمائندہ خصوصی) نواحی علاقہ رچنا ٹاؤن میں نوجوان نے پسند کی جگہ پر شادی نہ ہونے سے دلبرداشتہ ہو کر خود کشی کرلی۔ 25سالہ شمس والدین کو پسند کی جگہ پر شادی کرنے پر مجبور کر رہا تھا مگر والدین نے انکار کر دیا جس پر نوجوان نے اپنی کنپٹی پر پسٹل رکھ کر خود کشی کر لی۔ علاوہ ازیں فیصل آباد سے نمائندہ خصوصی کے مطابق گھریلو جھگڑے پر 3افراد نے خود کشی کرلی۔ 55ج ب کا رہائشی25سالہ عاطف رحمان نے گھریلو جھگڑے پر پھندا لیکر خود کشی کر لی، 28سالہ نسیم سکنہ اٹھارہ ہزاری نے حالات سے دلبرداشتہ ہو کر خود کو آگ لگا لی، 27سالہ تنویر سکنہ رشید آباد کے رہائشی نے بھائی سے جھگڑ کر پٹرول چھڑک کر آگ لگا لی۔ پنڈی بھٹیاںسے نامہ نگار کے مطابق نواحی گائوں ٹھٹھہ پرانیکا کی رہائشی 19سالہ لڑکی نے گھریلو حالات سے دلبرداشتہ ہو کر خو د کو گولی مار لی،تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں ٹھٹھہ پرانیکا کی رہائشی 19سالہ عروج بی بی دختر قیصر بھٹی کا آئے رو ز والدین کے ساتھ لڑائی جھگڑا ہوتا تھا جس وجہ سے اُس نے دلبرداشتہ ہو کر خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا ۔