کھڈیاں خاص: پانی پر جھگڑا، نوجوان نے 2 چچازاد بھائیوں کو قتل کردیا

11 فروری 2018

کھڈیاں خاص ، قصور (نامہ نگاران) کھڈیاں خاص کے نواحی گائوں سیدپور میں موٹر کے پانی پر جھگڑا ہوا۔ حاجی اکبر ڈوگر کے دو نوجوان بیٹوں کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔ سردارساجد ڈوگر اور سردار یاسین ڈوگر فصل کو پانی لگا رہے تھے کہ ان کے چچا کے بیٹوں نے اپنے چند دوستوں کے ساتھ مل کر یاسین اور ساجد کو گولیاں مار کر قتل کر دیا۔ گولیاں لگنے پر دونوں بھائی موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ ملزمان فرار ہوگئے۔ پولیس نے نعشیں قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال قصور میں منتقل کر دی ہے۔ ملزمان کی تلاش جاری ہے۔